قادیانیت، قادیانیوں کے مشہور انگلش تراجم
October 8, 2009 – 2:41 PM | تبصروں کی تعداد: 10.

قادیانیت کے حوالے سے گزشتہ عرصہ بلاگرز کے درمیان کافی لے دے ہوئی ۔ خبروں میں بھی قادیانیت کا تذکرہ ہوتا رہا۔ جناب خود ساختہ جلا وطن (MQM) کے قائدِ ابدی الطاف حسین صاحب نے …

بقيہ پڑھيں »
خطِ نستعلیق

نستعلیق کے متعلق تمام دستاویزات جن میں مضامین اور نمونہائے خط شامل ہیں۔

سیاست

یہ زمرہ قومی سیاست کے ارد گرد گھومے گا۔ جہاں تنقیدی اور اصلاحی مضامین ہوں گے۔

شعر وشاعری

شعر وشاعری کا زمرہ جہاں مختلف شاعروں کا مختلف مضامین پر کلام شائع ہوگا۔

عربی خطوط

خطوط کے بارے میں معلوماتی خزانہ۔ ثلث نسخ دیوانی کوفی رقعہ اور دیگر عربی خطوط۔

مدینہ منورہ

جوارِ حبیب سے دیارِ حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تذکرہ۔ تصویریں اور ویڈیو مناظر۔

سرورق » صلائے عام

خدا تمہیں غریقِ رحمت کرے۔۔

کاتب: راسخ کشمیری بتاريخ: September 26, 2009 – 11:00 PMتبصروں کی تعداد: 4.

Rose

کس باغ میں آسیب خزاں آ نہیں جاتا
گل کونسا کھلتا ہے جو مرجھا نہیں جاتا

***

کون سا جھونکا بجھا دے گا کسے معلوم ہے
زندگی اک شمع روشن ہے ہوا کے سامنے

***

میری نانی  (حمیدہ خانم) ر اہِ حق سدھار گئیں۔ انکی مقدار محبت کو لفظوں میں لانا ممکن نہیں۔ میرے ساتھ وہ کتنی محبت کرتی تھیں وہ میں ہی محسوس کرسکتا ہوں۔ انکی محبت کو لفظوں کا پیرہن نہیں پہنا سکتا۔ خدا ان کی قبر پر رحمتیں برسائے اور سوال کے وقت ثابت قدمی عطا کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

***

بہتر (72) سال کی تھیں اور زندگی کے نشیب وفراز میں بہت سارے صدمے جھیلے۔ جس وقت ہندوستان کی زمین پاکستان کو جنم دینے کے لئے دردِ زہ میں مبتلا تھی اس وقت وہ جڑانوالہ اور فیصل آباد میں ہوتی تھیں ۔ ہندو مسلم لڑائی دیکھی اور بہت سارے اندوہناک منظر صفحۂ خیال میں محفوظ کئے۔ جوان ہوئیں تو نانا (خواجہ محمد صادق) کے عقد نکاح میں آئیں۔ ہمیں نانی بتایا کرتی تھیں کہ ہمارے نانا جی سیاست میں بھرپور حصہ لیا کرتے تھے۔ 2003 میں جب پاکستان جانا ہوا تو نانا جی کے ایک معمر دوست سے ملاقات ہوئی وہ ان کو یاد کیا کرتے تھے اور محلے میں جسے جس چیز کی ضرورت پڑتی اسے پورا کرنے کے لئے آگے آگے ہوتے۔

***

نانی بتاتی ہیں کہ ہمارے نانا محترم سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے ساتھ بھی ہوا کرتے تھے اور ان کے ساتھ کئی مرتبہ جیل کے ہوا بھی کاٹی۔۔۔ اس خدا ترس بندے کی کہانی بہت عجیب تھی لوگوں سے محبت کرنے والا اپنوں کی نفرتوں کا شکار ہوا۔ تجارتی غرض سے نکلے ہوئے نانا جی کراچی گئے اور پلٹ کا گھر نہ آئے۔ انکے ڈائری اور ایک خط گھر کے پتے پر ضرور پہنچا۔ شنید ہے کہ اس سارے معاملے میں ان کے چھوٹے بھائی کا ہاتھ تھا۔ اور وجہ یقینا پیسہ ہی ہوگی۔ کہ لالچ بڑی بری بلا ہے۔

***

32 سال سے زیادہ عرصہ سے میرے نانا جی لاپتہ ہیں۔ اور میری نانی مرحومہ نے یہ عرصہ بڑے صبر وتحمل سے گزارا۔ اس تہجد گزار عورت نے صبر ومحبت کی اعلی مثالیں قائم کیں۔ انکا منور چہرہ میری آنکھوں میں سمایا ہوا ہے۔ انکی محبت میرے وجود میں تحلیل ہے۔ مدینہ منورہ میں بھی کئی سال گزارے پھر پاکستان چلی گئیں اور اب آخری مرتبہ چند ماہ پہلے مدینہ منورہ تشریف لائیں بہت کمزور ہوچکی تھیں۔ کمزور کیوں نہ ہوتیں زمانے کے بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھاتی اٹھاتی آخر کار تھک ہار کر جوارِ رحمت میں جگہ پالی (ان شاء اللہ)۔ آپ دوستوں سے یہ باتیں اس لئے شئیر کیں کہ جب بھی یہاں سے آپ کا گزر ہو میری نانا نانی اور دادا دادی کے لئے ضرور دعائے مغفرت کردیں۔ اور ہوسکے تو فاتحہ پڑھ کر بخش دیں۔ اللہ تعالی آپ کو اجر جزیل عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مدینہ شریف
26 ستمبر 2009

شئیر کیجئے! آپکی عنایت کا شکریہ۔۔۔
  • Digg
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • email
  • RSS
  • PDF
  • Technorati

Popularity: 18%

تبصروں کی تعداد: 4. »

  • الموت قدح کل نفس شاربوھا
    والموت باب کل نفس داخلوھا

    آپ کی نانی اماں مرحومہ کے وصال پر ملال پر آپ کو جو صدمہ ہوا اس کا اندازہ کسی اور کو نہیں ہو سکتا ننھیالی رشتے واقعی بے لوث اور محبت سے بھر پور ہوتے ہیں اللہ تعالی اس پاک دامن خاتوں کے مراتب بلند فرمائے اور آپ کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے
    آمین ثم آمین

  • ہانی السعید says:

    راسخ بھائی!
    آپ ماشاء اللہ ہر فن کے مولا ہیں اور آپ نے ہر فن میں اپنی اپنی صلاحیتوں کی خوبصورت اور بہتریں علامتیں پیش کر رہے ہیں ۔
    خدا آپ کو مزید توفیق عطا فرمائے۔
    آمیں ثم آمیں!

    جب آپ کی کوئی بھی تحریر پر میری نظر سے گزرتی ہے تو مجھے بڑی مسرت ہوتی ہے کہ جب تک آپ جیسے ہونہار نوجوان عالم انسانی میں موجود ہیں تب تک ہماری فلاح وبہبود کی امیدیں باقی رہیں گی۔

    آپ کا مصری بھائی
    ہانی السعید

  • ماشاء اللہ ہانی بھائی۔
    میرے متواضع سے بلاگ پر خوش آمدید۔ اور مجھے آپ کو یہاں دیکھ کر نہایت مسرت ہوئی کہ آپ سے مختصر سا تعارف واتا فورمز پر ہے۔ یہاں آنے اور تبصرہ کرنے کا بہت شکریہ۔ اور آپ کی ثناخوانی آپ کی حسنِ ظن کی دلیل ہے۔ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے اور جس طرح آپ میرے بارے میں سوچ رہے ہیں اس طرح کا مجھے بنادے۔ آمین۔

    آپ مصر کے باشندے ہیں مگر آپ کی اردو میں روانی بہت اچھی لگی۔ جب تک آپ جیسے حضرات اردو کے لئے کوشاں ہیں مجھے امید ہے اردو خیر سے ہوگی۔
    آپ کو ایک بار پھر اردو دنیا میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

  • شاکر بھائی اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
    دعاؤں کی درخواست رہے گی۔

تبصرہ لکھيں!

آپ کا يہاں تبصرہ کرنا ممکن ہے، يا پھر آپ اپنی سائٹ سے ٹريک بيک کر سکتے ہيں . آپ تبصروں ميں اشتراک بذريعہ: RSS کرسکتے ہيں.

اس موضوع پر تبصرہ فرمائيں اور سپام سے اسے محفوظ رکھيں آپ کے ہم نہايت شکر گزار ہيں....

آپ درج ذيل ٹيگز استعمال کرسکتے ہيں:
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>