قادیانیت، قادیانیوں کے مشہور انگلش تراجم
October 8, 2009 – 2:41 PM | تبصروں کی تعداد: 10.

قادیانیت کے حوالے سے گزشتہ عرصہ بلاگرز کے درمیان کافی لے دے ہوئی ۔ خبروں میں بھی قادیانیت کا تذکرہ ہوتا رہا۔ جناب خود ساختہ جلا وطن (MQM) کے قائدِ ابدی الطاف حسین صاحب نے …

بقيہ پڑھيں »
خطِ نستعلیق

نستعلیق کے متعلق تمام دستاویزات جن میں مضامین اور نمونہائے خط شامل ہیں۔

سیاست

یہ زمرہ قومی سیاست کے ارد گرد گھومے گا۔ جہاں تنقیدی اور اصلاحی مضامین ہوں گے۔

شعر وشاعری

شعر وشاعری کا زمرہ جہاں مختلف شاعروں کا مختلف مضامین پر کلام شائع ہوگا۔

عربی خطوط

خطوط کے بارے میں معلوماتی خزانہ۔ ثلث نسخ دیوانی کوفی رقعہ اور دیگر عربی خطوط۔

مدینہ منورہ

جوارِ حبیب سے دیارِ حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تذکرہ۔ تصویریں اور ویڈیو مناظر۔

سرورق » سیاست

شغل پرائز

کاتب: راسخ کشمیری بتاريخ: October 10, 2009 – 7:29 PMایک تبصرہ

 ObamaNobel

نوبل پرائز کو “شغل پرائز” کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔ کیونکہ اوباما کی امن کی خونخوار کاوشوں کے بدلے یہ شغل دنیا کے سامنے مچایا گیا۔ سوچتا ہوں اوباما نے کیا  کیا ہے جو اسے یہ پرائز ملا ہے؟ کیا اس لئے ملا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے ابھی تک اوباما نے جاری رکھے ہوئے ہیں؟ یا اس لئے کہ وہ ایک دو خطابوں کے ذریعہ مسلم امہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے آئے تھے؟ یا اس لئے کہ اسرائیل کی جنگی جنونی کیفیت کے سامنے اوباما کچھ نہیں کر پا رہے؟

لوگ ہزار کہیں کہ ایک کالے کا امریکہ کا صدر بننا معجزہ ہے میں اس بات کو روزِ اول سے ماننے کے لئے تیار نہیں۔ اوباما کو دنیا کے سامنے لاکر پیش کیا گیا ہے۔ اسکا بڑا مقصد یہ ہو سکتا ہے کہ مسلمت امت کے دل میں جو امریکہ کے لئے نفرت ہے اسے کم کیا جائے۔ لیکن ایسا کبھی ہو نہیں سکتا۔ مسلمانوں کو امریکہ نے وہ زخم دئیے ہیں جنہیں مندمل ہوتے بہت عرصہ لگے گا۔ بلکہ شاید ہی مندمل ہوں۔

بحیثیت قوم ہمیں امریکہ سے نفرت نہیں ہونی چاہئے۔ بلکہ ہمیں ان مٹھی بھر لوگوں سے سخت نفرت ہے جو اپنے مفادات کے خاطر دنیا کہ امن وامان کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ سوچنے کی بات ہے کہ کیوں ہر طرف مسلمانوں پر ہی نزلہ گرا ہوا ہے۔ پاکستان عراق افغانستان کشمیر ودیگر مسلم ممالک ہی کیوں آگ کی لپیٹ میں ہیں؟ امریکہ اور مغربی ممالک کو اپنی شر پسندانہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی ورنہ ایک وقت آئے گا کہ مسلمانوں کا ہاتھ اور انکا گریبان ہوگا۔ اور میں اسلام کی سماحت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کو یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس وقت بھی مسلمان اس وحشت کے ساتھ اپنے دشمن کے ساتھ بھی پیش نہیں آئیں گے۔ مسلمانوں کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔

شئیر کیجئے! آپکی عنایت کا شکریہ۔۔۔
  • Digg
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • email
  • RSS
  • PDF
  • Technorati

Popularity: 100%

ایک تبصرہ »

  • مکی says:

    انعم دینے میں ذرا جلد بازی سے کام لیا گیا ہے، ویسے بھی یہ انعام دہشت گردوں کے لئے ہی مخصوص ہے..

تبصرہ لکھيں!

آپ کا يہاں تبصرہ کرنا ممکن ہے، يا پھر آپ اپنی سائٹ سے ٹريک بيک کر سکتے ہيں . آپ تبصروں ميں اشتراک بذريعہ: RSS کرسکتے ہيں.

اس موضوع پر تبصرہ فرمائيں اور سپام سے اسے محفوظ رکھيں آپ کے ہم نہايت شکر گزار ہيں....

آپ درج ذيل ٹيگز استعمال کرسکتے ہيں:
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>