سرورق » اپنے متعلق

اپنے متعلق

راسخ کشمیری میرا قلمی نام ہے۔پیدائش 22 جنوری 1982ء۔  بچپن سے مدینہ منورہ میں والدین کے ساتھ مقیم ہوں۔پاکستان میں فیصل آباد سے تعلق ہے۔ تعلیمی مراحل جنوبی افریقہ برطانیہ اور پاکستان میں طے کئے۔ہنوز یہ سلسلہ پاکستان میں جاری ہے۔ اسلامیات اور عربی زبان کا طالبِ علم ہوں۔ عربی میں (ایم۔ فل) کرنے کے لئے پرتول رہا ہوں۔

*             *             *

 مدینہ منورہ میں کنگ فہد پرنٹنگ پریس میں کام کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ مجھے علمی مشاغل میں مصروف رہنا پسند ہے۔ کچھ پراجیکٹ شروع کئے ہیں۔ کچھ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ اور کچھ ادھورے پڑے ہوئے ہیں۔عربی اور اردو دونوں زبانوں سے بیحد محبت ہے۔ اور اس سعی میں ہوں کہ ان دونوں زبانوں کے بولنے والے ایک دوسری کی زبان اور ثقافت سے حتی الامکان قریب اور مستفید ہوں۔ دعا گو ہوں کہ ان تمام کاموں میں ربانی توفیق عطا ہو جن میں قوم ووطن اور انسانیت کا فائدہ مضمر ہے۔ آمین ثم آمین۔

 

راسخ کشمیری

مدینہ شریف

14 اگست 2009ء

Popularity: 19%

شئیر کیجئے! آپکی عنایت کا شکریہ۔۔۔
  • Digg
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • email
  • RSS
  • PDF
  • Technorati